• news

پیپلز پارٹی حقوق کی جدوجہد میں مزدوروں‘ کسانوں کے ساتھ ہے: بلاول بھٹو

کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے کاشتکاروں اور کسانوں کی جانب سے فصلوں کی مناسب امدادی قیمت مقرر نہ کرنے کیخلاف جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ انکے مطالبات بلاتاخیرتسلیم کئے جائیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار نوابزادہ نصراللہ خان کے بیٹے نوابزادہ افتخار احمد خان سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔ نوابزادہ افتخار احمد نے پنجاب کی مجوعی صورتحال کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا حکومت پنجاب میں جان بوجھ کر کاشتکاروں اور کسانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت نے ہمیشہ مزدور اور کسان طبقات کیخلاف ہونیوالی ناانصافیوں اور ظلم کیخلاف جدوجہد کی ہے اور مستقبل میں بھی پیپلز پارٹی انکے جائز مطالبات اور حقوق کیلئے انکی ہر جدوجہد میں انکے ساتھ رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن