سپین اکتوبر کے آخر تک اپنی فوج افغانستان سے واپس بلالے گا
میڈرڈ/اسلام آباد (اے پی پی/این این آئی) سپین نے افغانستان سے اپنی فوج واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس 31 اکتوبر تک افغانستان میں موجود فوجی دستوں کو واپس بلالیا جائے گا۔2005 سے افغانستان کے صوبہ ہرات میں سپین کے تقریبا420 فوجی تعینات ہیں۔ افغانستان سے نیٹو کے زیادتر فوجیوں کے انخلا کے بعد سپین کے 20 فوجی افسران کابل میں واقع نیٹو ہیڈکواٹرز میں ملازمت کرتے رہیں گے لیکن رواں سال کے آخر تک وہ بھی افغانستان چھوڑیں گے۔ پہلے اس ملک میں متعین سپین کے فوجیوں کی تعداد1500 تھی جو اب کم ہو کر 420 رہ گئی ہے۔ آپریشن کے دوران سپین کے 99 فوجی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ادھر افغان حکومت نے پاکستان سے مہاجرین کے قیام میں دو سال کی توسیع کی درخواست کر دی۔