ساہیوال : غربت‘ ماں کی دو کمسن بچیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش
ساہیوال (نامہ نگار) تھانہ غلہ منڈی کے قرےب سنگدل ماں نے دو کمسن بچےوں کو منہ پر شاپر چڑھا کر گلے مےں پھندا دے کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی ۔ ملزمہ کو زخمی حالت مےں ڈی اےچ کےو ہسپتال مےں منتقل کر دےا۔ تفصےل کے مطابق تھانہ غلہ منڈی کی حدود مےں آصف اقبال کی بےوی پروےن بی بی نے گز شتہ رات اپنی چار سالہ بےٹی مےمونہ اور دو سالہ ماہ نور کو سوتے ہوئے پہلے منہ پر شاپر چڑھائے اور بعد مےں اپنے ڈوپٹےسے باری باری دونوں کے گلے دبا کر قتل کر دےا اور بعد مےں خود پر چھرےوں کے وار کر کے خودکشی کی کوشش کی۔ پروےن بی بی کے بےان کے مطابق رات 12بجے تک مےں تلاوت کرتی رہی اور ہوائی چےزوں نے مجھ پر مسلط ہو کر مےری بےٹےوں کو مروا دےا۔ ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ پروےن کا خاوند لاہور مےں ناشتے کا کاروبار کرتا ہے۔ پولےس نے ملزمہ کو زخمی حالت مےں گرفتار کر لےا ۔ ذرائع سے ےہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پروےن کا اپنے شوہر سے آئے دن گھر مےں جھگڑا ہوتا تھا آصف اقبال کی آمدن اس قابل نہ تھی کہ گھر کے معاملات کو احسن طرےقے سے چلاےا جا سکتا۔ گذشتہ روز صبح پھر پروےن بی بی نے اپنے شوہر سے گھر کے حالات کے متعلق بات کی اور وہ بات سنی ان سنی کر کے گھر سے باہر چلا گےا اسی اثناءمےں پروےن بی بی نے غصہ کی حالت مےں اپنی چار سالہ ماہ نور، ڈھائی سالہ مےمونہ کو سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل کر دےا اور بعد مےں خود بھی خودکشی کی کوشش کی لےکن اہل محلہ نے اس کو بچا لےا۔ زخمی حالت مےں سول ہسپتال داخل کروا دےا۔
بچیاں قتل