چین 3 ستمبر کو جنگ میں فتح کی 70ویں سالگرہ پر 84 قسم کے نئے ہتھیاروں کی نمائش کریگا، 7 اقسام کے میزائل بھی شامل
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) چین 3 ستمبر کو جنگ میں فتح کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر 84 قسم کے نئے ہتھیاروں کی نمائش کر کے دنیا کو حیران کر دے گا۔ چین کے اخبار پیپلز ڈیلی کے مطابق وکٹری پریڈ میں 7 قسم کے میزائلوں کی نمائش ہو گی جن میں طویل، مختصر مدت تک مار کرنے والے میزائلوں کے علاوہ ایٹمی میزائل بھی شامل ہونگے۔