وزیراعظم نواز شریف کل قازقستان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونگے، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط کئے جائیں گے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم نواز شریف کل قازقستان کے دو روزہ دورے پر آستانہ روانہ ہونگے جہاں قازق صدر ان کا استقبال کریں گے جبکہ مذاکرات 25 اگست کی شام اور 26 اگست کی صبح ہوں گے۔ قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بایوف پاکستان کے وزیراعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں ضیافت دیں گے۔ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان توانائی، اقتصادی، ثقافتی، باہمی سرمایہ کاری اور اطلاعات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ایم او یوز پر دستخط کئے جائیں گے۔ واضح رہے قازقستان میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف/ قازقستان