نیب نے امیر ہوتی، عاصمہ ارباب عالمگیر، اسلم رئیسانی کیخلاف تحقیقات مکمل کرلیں
اسلام آباد (آن لائن) نیب نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے امیر حیدر ہوتی، سابق مشیر وزیراعظم عاصمہ ارباب عالمگیر اور سابق وزیر اعلی بلوچستان اسلم رئیسانی کیخلاف کرپشن تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور رپورٹ چیئرمین نیب کو ارسال کردی گئی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مندرجات کے مطابق امیر حیدر ہوتی پر ناجائز اثاثے بنانے، ایف ایٹ اسلام آباد میں قیمتی گھر، امارات میں ٹرانسپورٹ کمپنی، کروڑوں روپے کے زیورات اور قیمتی فلیٹ بنانے کے الزامات ثابت ہوگئے ہیں۔ عاصمہ ارباب عالمگیر کے خلاف اربوں روپے کے ناجائز اثاثے بنانے کے بارے میں رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے۔ عاصمہ ارباب عالمگیر گیلانی دور میں مشیر تھیں اور این ایچ اے کے معاملات کی نگرانی کرتی تھیں جبکہ انکے خاوند ارباب عالمگیر وزیر مواصلات تھے۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی پر ناجائز اثاثے بنانے اور نائب تحصیلداروں کی بھرتی کے بارے میں تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ نیب کو ان تینوں افراد کے خلاف ناقابل تردید ثبوت ملے ہیں۔ ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائیگی۔
نیب/ تحقیقات مکمل