قصور واقعہ کے متاثرین کی ملاقات‘ جے آئی ٹی کا بائیکاٹ ختم : ہر صورت انصاف دینگے : شہباز شریف
لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گزشتہ روز قصور واقعہ کے متاثرہ بچوں، انکے والدےن اور حسےن خان والا گاو¿ں کے رہائشیوں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قصور واقعہ کے متاثرےن نے مشترکہ تحقےقاتی ٹےم (جے آئی ٹی)کی تحقےقات کے بائےکاٹ کے خاتمے اور واقعہ کی تحقےقات مےں بھرپور انداز سے حصہ لےنے کا اعلان کےا۔ شہبازشرےف نے قصور واقعہ کے متاثرےن سے گفتگو کرتے ہوئے احتجاج کے دوران مظاہرےن کے خلاف قائم کئے گئے مقدمات فوری واپس لےنے کا اعلان کےا اوراس ضمن مےں آئی جی پولےس پنجاب کو ہداےات جاری کےں کہ وہ اس حوالے سے ضروری قانونی کارروائی کرےں۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ قصور واقعہ انتہائی افسوسناک اور ہم سب کےلئے دکھ اورکرب کا باعث ہے۔ متاثرےن کو ہرصورت انصاف کی فراہمی ےقےنی بنائی جائیگی۔ انصاف کی راہ مےں کوئی رکاوٹ برداشت نہےں کی جائیگی اور اگر کسی نے انصاف کی فراہمی مےں ڈنڈی مارنے کی کوشش کی تو اُسے اُلٹا لٹکا دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ قصور واقعہ مےں انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئیگا۔ وزےراعلیٰ نے متاثرےن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مےں اللہ تعالیٰ کو گواہ بنا کرآپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو انصاف کی فراہمی ہر صورت ےقےنی بنائی جائیگی۔ متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانا مےری ذمہ داری ہے اور مےں ےہ ذمہ داری ہر قےمت پر نبھاو¿ں گا۔ قصور واقعہ پر مجھے دلی دکھ ہوا ہے اور ہم اس دکھ کو بانٹنے کےلئے اےک خاندان کی طرح ےہاں بےٹھے ہےں۔ مجھے جونہی اس واقعہ کا علم ہوا تو مےں فوری طورپر آپکے پاس آنا چاہتا تھا لےکن کچھ ناگزےر وجوہات کی بنا پر نہےں آسکا، لےکن مےں ذاتی طور پر پورے معاملے کی نگرانی کررہا ہوں۔ قصور واقعہ کے بارے مےں علم نہ ہونے پر اےڈےشنل آئی جی سپےشل برانچ کو عہدے سے ہٹاےا جبکہ معاملے کو مس ہےنڈل کرنے پر ڈی پی او قصور کو اواےس ڈی بناےا گےا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقےقات کےلئے جے آئی ٹی تشکےل دی گئی ہے جس مےں پولےس کے علاوہ وفاقی ادارہ انٹےلی جنس بےورو اور آئی اےس آئی کے نمائندے بھی شامل ہےں اور اس تحقےقاتی ٹےم کو قصور مےں بےٹھ کر واقعہ کی تحقےقات مکمل کرنے کا حکم دےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقےقات کی روشنی مےں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا اورحقائق عوام کے سامنے آئےں گے اور انصاف ہر صورت ےقےنی بناےا جائیگا۔ مجھے متاثرےن سے دلی ہمدردی ہے اورمتاثرےن سے انصاف کی فراہمی کا وعدہ ہر صورت پورا کرونگا۔ انہوںنے کہا کہ قصور کے انتہائی دردناک اورظلم پر مبنی واقعہ مےں غفلت برتنے اورحقائق چھپانے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل مےں لائی جائیگی۔ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف ہر صورت قانون کے مطابق کارروائی ہوگی چاہے کوئی جتنا بھی بااثر کےوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس واقعہ کو مس ہےنڈل نہ کےا جاتا اورغفلت ےا کوتاہی مظاہرہ نہ ہوتا تو حالات اس نہج پر نہ پہنچتے۔ متاثرےن کو انصاف دلانا مےری ذمہ داری ہے اورمےں ےہ ذمہ داری نبھاکر دکھاو¿ں گا۔ظالم قانون کے کڑے شکنجے سے نہےں بچ سکتے اورکڑی سے کڑی سزا کے حقدار ہےں اور ان ظالموں کو کےفر کردار تک پہنچائےں گے۔ انہوںنے کہا کہ انصاف کے حصول کیلئے متاثرےن کیخلاف احتجاج کے دوران درج کئے گئے مقدمات فوری طور پر ختم کئے جا رہے ہےں اور اس حوالے سے انسپکٹر جنرل پولےس کوہداےت کردی گئی ہے۔ کسی کو بھی کےس پر اثر انداز نہےں ہونے دونگا اور متاثرےن کو جلد انصاف کی فراہمی ےقےنی بناو¿نگا، متاثرےن کو تحفظ بھی فراہم کرےں گے اور ظالم کو کےفر کردارتک پہنچائےں گے۔متاثرہ بچوں کو تعلےم بھی دلوائےں گے اور اگر ضروری ہوا تو بچوں کےلئے تعلےم کا بندوبست لاہور مےں بھی کےا جاسکتا ہے ۔ متاثرےن کے وکےل لطےف سرا اورمتاثرےن نے تحقےقاتی ٹےم کے بائےکاٹ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جے آئی ٹی کی تحقےقات مےںشامل ہوں گے۔ متاثرہ بچوں کے والدےن نے افسوسناک واقعہ کی تفصےلات سے آگاہ کےا اوروزےراعلیٰ شہبازشرےف سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کےا۔ مزید برآں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اٹک میں صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید پر خودکش حملے کے کیس پر ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید پر حملے کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے اور سفاک قاتل قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ پائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کرنل شجاع خانزادہ شہید پر حملہ کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور اس ضمن میں تمام متعلقہ ادارے تیزرفتاری سے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید کرنل شجاع خانزادہ کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے اور شجاع خانزادہ شہید نے عظیم مقصد کیلئے قربانی دی اور ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ شہبازشریف رجب طیب اردگان ہسپتال ٹرسٹ مظفر گڑھ کے چیئرمین اور معروف صنعتکار میاں محمد احسن کی رہائش گاہ ازمیر ٹاﺅن گئے اور میاں محمد احسن سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
شہبازشریف