• news

سری لنکن کرکٹ بورڈکا مشکوک ایکشن والے بائولر ز کیخلاف کریک ڈائون

کولمبو(سپورٹس ڈیسک ) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے مشکوک ایکشن بلے بازوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا۔گزشتہ انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ میں تین بائولرز کے ایکشن مشکوک ہوئے تھے ۔مشکوک بائولنگ ایکشن کمیٹی کے سربراہ عشاق صاحبدین نے بتایا کہ ہم آئندہ ورلڈ کپ سے قبل تمام بائولرز کو کلیئرکرنا چاہتے ہیں ۔انڈر 13پریمیئر لیگ میں170بائولرز کے ایکشن رپورٹ ہوئے‘41 کا ایکشن کلیئر قراردیا گیا جبکہ 129کا کیریئر ختم ہوگیا ہے ۔مشکوک بائولنگ ایکشن کے ذمہ دار کوچز ہیں کیونکہ وہ رپورٹ نہیں کرتے یا پھر ٹھیک نہیں کراتے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن