مقدونیہ نے پندرہ سو مہاجرین کو سرحد عبور کرنے کی اجازت دے دی
بیروت (این این آئی)یونان سے ملحقہ مقدونیہ کی سرحد پر پھنسے ہوئے پندرہ سو سے زائد مہاجرین کو مقدونیہ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اِن مہاجرین میں سے بیشتر کا تعلق شام سے بتایا گیا ہے۔ یہ مہاجرین گزشتہ تین دنوں سے نو مینز لینڈ میں پھنسے ہوئے تھے۔ مقدونیہ کی پولیس نے مہاجرین کو روک رکھا تھا۔