• news

بیروت: مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں، 16 افراد زخمی

بیروت (آن لائن) لبنان کے دارالحکومت بیروت کی سڑکوں پر کچرے کے خلاف احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 16افراد زخمی ہو گئے۔ بیروت کی سڑکیں کوڑا کرکٹ سے بھر گئیں تو کچرے سے پریشان ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر حکومت اور سیاسی رہنمائوں کے شدید نعرے لگائے۔

ای پیپر-دی نیشن