• news

ملائیشیا میں اجتماعی قبر سے 24 سے زائد نعشیں برآمد

کوالالمپور (اے پی پی) ملائیشیا میں حکام نے اجتماعی قبر سے 24 سے زیادہ نعشیں برآمد کرلی ہیں۔ ملائیشیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے گذشتہ روز ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے سرحدی علاقے میں ایک اجتماعی قبر سے 20سے زائد افراد کی نعشیں برآمد کر لیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ یہ نعشیں ممکنہ طور پر میانمر اور بنگلہ دیش سے کشتیوں کے ذریعہ لائے جانے والے تارکین وطن کی ہو سکتی ہیں۔ حکام نے اس ضمن میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن