آسیان کے وزرائے اقتصادی امور کے اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو جاری
کوالالمپور (اے پی پی) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے وزرائے اقتصادی امور کے اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوالالمپور میں آسیان کے وزرائے اقتصاد کے اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیر صنعت و تجارت نے، جو اس اجلاس کی سربراہی کر رہے ہیں، کہا ہے کہ تنظیم کے رکن ممالک سیاسی اور اقتصادی مشکلات کے باوجود اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں۔ یہ اجلاس25 اگست تک جاری رہے گا۔ اس اجلاس میں آسیان اقتصادی اتحاد اور چین جیسے اہم تجارتی شرکا کے ساتھ تعاون میں فروغ پر گفتگو کی جائے گی۔ آسیان اقتصادی اتحاد کی تشکیل اس سال کے آخر تک متوقع ہے۔