الیکشن ٹربیونل کی رپورٹ پر چیئرمین نادرا کی برطرفی کا مطالبہ کیا: عمران
لاہور (خصوصی رپورٹر+ آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیئرمین نادرا کی برطرفی کے مطالبے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے الیکشن ٹربیونل کی رپورٹ کی بنیاد پر چیئرمین نادرا کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ رپورٹ کے صفحہ نمبر 18 پر تفصیلات کے بعد چیئرمین نادرا کا عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ ایک بیان میں عمران خان نے کہا این اے 122 کی رپورٹ کی بنا پر میں نے چیئرمین نادرا کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔