پشاور ہائیکورٹ: کرپشن کے مقدمات میں گرفتار سابق صوبائی وزیر ضیا آفریدی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
پشاور (آئی این پی) پشاور ہائی کورٹ نے کرپشن، بدعنوانیوں، غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزامات میں گرفتار تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاءاللہ آفریدی کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ ہائی کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس یونس تہیم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ وکلاءصفائی نے عدالت نے بتایا کہ احتساب کمشن نے ان کے موکل کو نو جولائی کو گرفتار کیا جب سے اب تک انہیں جسمانی ریمانڈ پر رکھا گیا ہے جو کہ غیرقانونی ہے اور ان کو وقفے وقفے سے مختلف مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست کو 20 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لیا۔
پشاور ہائیکورٹ