تیل کی قیمتوں میں کمی سے حکومت کو ایک ماہ میں 23 ارب کی بچت
اسلام آباد (صباح نیوز)صرف ایک ماہ میں حکومت کو 23 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوچکی ہے ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 7 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس کے باعث ایک سال میں درآمدی بل میں حکومت کو 300 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوچکی ہے ۔ رواں مالی سال صرف جولائی میں عالمی سپلائرز سے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 23 ارب روپے کم خرچ کرنے پڑے ۔ تیل سستا دیکھ کر زیادہ درآمدات شروع کردی گئی ہے۔
تیل بچت