• news

عمران پڑھے لکھے جاہل ، دماغی صلاحیت محدود ہے : خواجہ آصف

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ عمران خان پڑھے لکھے جاہل ہیں۔انکی دماغی صلاحیت محدود ہے اسلئے وہ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، عمران خان کی جعلی ڈگری والوں سے قربت ہے، این اے 110 کے حوالے سے مےں نہیں تحریک انصاف کا امیدوار سپریم کورٹ گیا ہے ۔ ملک کے دفاع کےلئے پوری طرح تےار ہےں اوردشمن کے ہر اقدام کا بھرپور جواب دیں گے، کراچی آپریشن سے لوگ مطمئن ہیں، آپریشن میں رینجرز اور فورسز نے کامیابیاں حاصل کیں،ہمارا ہاتھ مجرموںکے گریبان پر ہے۔ اےک نجی ٹی وی کو انٹرویو مےں خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں، پہلے خوار ہو رہے ہیں پھر اسمبلی میں آئے اور مجھ سے خوار ہوئے، یہ باتیں انکی سمجھ سے بالاتر ہیں۔ عمران خان کو شرم حیا کرنی چاہیے جو انہیں نہیں آتی، جسٹس کاظم ملک نے فیصلہ میرے ہی حق میں دیا۔ تحریک انصاف کے دو ایم این اے جعلی ڈگری پر بیٹھے ہوئے ہیں انکی دماغی صلاحیت کمزور ہے، اسلئے خوار ہو ہے ہیں۔ کراچی آپریشن میں رینجرز پولیس اور سکیورٹی اداروں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا الطاف حسین کیخلاف لندن میں کارروائی ہو رہی ہے، وہ لندن کے شہری ہیں وہاں کی حکومت قانون کے مطابق کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے خطاب پر پیمرا نے پابندی لگائی ہے ۔ رشید گوڈیل بھائی ہیں، اللہ انہیں شفا دے، ایسے لوگوں کا استعمال میں رہنا چاہیے، جلد ایسے لوگوں تک ہاتھ پہنچ جائیں گے جنہوں نے ان پر حملہ کیا۔ ایم کیو ایم کو اسمبلیوں میں واپس آنا چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی سے انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، تمام عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی بے ضابطگیوں کی سزا ہمیں نہ دی جائے،الےکشن ٹربےونل کے اےن اے 122 کے فےصلے سے متعلق تحفظات ہےں، جمہوری پاکستان میں میڈیا کی آزادی پر کوئی قد غن نہیں ہے، الیکٹرانک میڈیا کو اشتعال انگیر مواد نشر کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے، نفرت انگیز تقاریر سے عوام میں ہیجان پیدا ہو تا ہے جو کہ منفی عمل ہے، وزیر اعظم کا وژن ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلا جائے،شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
خواجہ آصف

ای پیپر-دی نیشن