داود ابراہیم کو پاکستان سے لانے کیلئے دوسرے طریقے اختیار کرنا ہونگے: بی جے پی کی ہر زہ سرائی
نئی دہلی (اے این این)پاکستان کے خلاف بھارتی عزائم کی شدت ایک حالیہ واقعہ میں اس وقت سامنے آئی جب حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور سابق سیکرٹری داخلہ آرکے سنگھ نے بھارت کو اسرائیل جیسا بننے کا مشورہ دے ڈالا۔بھارتی بیورو کریسی کا انتہائی اہم حصہ رہنے والے آرکے سنگھ ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ بھار ت کو اسرائیل جیسا بننا ہوگا اور داﺅد ابراہیم کو پاکستان سے واپس لانے کیلئے دوسرے طریقے اختیار کرنا ہونگے۔ورنہ لوگ ہیں نشانہ بناتے رہیں گے اور ہم چوٹ کھاتے رہیں گے ۔آر کے سنگھ نے داﺅد ابراہیم کوواپس لانے کیلئے چھپ کرحملہ کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ اگر اسے واپس لانا ہے تو دوسرے طریقے اپنانے ہوں گے ۔اپنی تجویز کی وضاحت کرتے ہوئے انتہا پسند رہنما ءنے کہا کہ خفیہ حملے کیلئے براہ راست سامنے آنے کے بجائے دوسرے پرگروپوں کو تربیت اور مالی امداد مہیا کی جاسکتی ہے ۔ بھارتی ایجنسیاں خفیہ حملہ یا کارروائی کیوں نہیں کرسکتیں ،کے جواب میں آر کے سنگھ نے کہاکہ سیاسی عزم اور قوت فیصلہ موجود ہوتو ایسا کیا جاسکتاہے ۔بی جے پی رہنماءنے کہاکہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو اپنی ایجنسیوں کی رہنمائی کرنا ہوگی کہ وہ کیا اقدامات کریں ۔انہوں نے تجویز دی کہ امریکہ کی جانب سے اسامہ بن لادن کےخلاف کی گئی کارروائی سے ملتا جلتا اقدام کیا جاسکتاہے۔
بی جے پی