پاک چین اقتصادی پیکج پر عملدرآمد کیلئے جنگی حکمت عملی تشکیل دیدی : شہباز شریف
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان کیلئے چین کے تاریخی اقتصادی پیکیج سے پوری طرح مستفید ہونے کیلئے پاکستانی سیاستدانوں، افسروں اور ماہرین سمیت تمام متعلقہ افراد کو دن رات محنت کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بیجنگ میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پاکستان کیلئے چین کے اقتصادی پیکیج پرعملدرآمد کے حوالے سے پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال، وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کیلئے ےہ اقتصادی تعاون جہاں ہمارے ایک عظیم دوست ملک کا تحفہ ہے وہاں ہماری محنت اور وطن سے محبت کا امتحان بھی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستانی قوم اس امتحان پر پورا اتریگی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگر روایتی طرز عمل سے قوم کو درپیش مسائل حل کئے جاسکتے توآج ہمیں لوڈشیڈنگ جیسے سنگین مسائل کا سامنا نہ ہوتا۔ ےہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت کے مطابق پاک چین اقتصادی پیکیج پر عملدرآمد کیلئے جنگی حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے۔ چین کے اس دورے کے دوران توانائی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ او رصحت کے شعبو ں میں تعاون مزید آگے بڑھائیں گے۔ احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کیلئے چین کے اقتصادی پیکیج پر عملدرآمد میں کسی محکمے یا وزرات کی جانب سے تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔ چین کے اقتصادی پیکیج پر مکمل عملدرآمد کے لئے تمام تر توانائیاں وقف کردیں گے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف گزشتہ روز تےن روزہ دورہ پر چےن پہنچے تو بےجنگ اےئر پورٹ پران کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اعلیٰ چےنی حکام اورچےن مےں پاکستان کے سفےر بھی ائر پورٹ پر موجود تھے۔ پیشتر ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چین روانگی سے قبل ائیر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین تعلقات نئی بلندیو ںکو چھو رہے ہیں۔ چین نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ سی پیک کے منصوبوں سے نہ صرف پورے پاکستان بلکہ خطے کو فائدہ پہنچے گا۔قبل ازیں شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ”خادم پنجاب دےہی روڈز پروگرام“ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ شہباز شریف نے ” خادم پنجاب دےہی روڈز پروگرام“ کے تحت جنوبی پنجاب کے اضلاع کےلئے 10 فیصد زائد حصہ رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت شہری اور دیہی علاقوں کی متوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پنجاب حکومت نے اپنے تمام پروگراموں میں جنوبی پنجاب کے اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کےلئے 10فیصد زائد کوٹہ مختص کیاہے اور ہمارا ےہ فیصلہ پنجاب حکومت کی متوازن ترقی کی پالیسی کا عکاس ہے۔ انہوںنے کہاکہ ”خادم پنجاب دےہی روڈز پروگرام“دےہی معیشت کی ترقی و خوشحالی کےلئے ایک تاریخی منصوبہ ہے اور ےہ پروگرام دےہی آبادی کیلئے خوشحالی کی نوید ہے۔ آئندہ 3برس کے دوران دےہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے انقلابی پروگرام پر 150ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔”پکیاں سڑکاں۔سوکھے پینڈے“ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ستمبر میں ہوگا۔دوسرے مرحلے میں سڑکوں کے کناروں پر کنکریٹ کے بلاکس اور دیہی آبادی کے قریب سپیڈ بریکر بنائے جائیں گے۔ دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پروگرام کیلئے معیاری تارکول کی فراہمی کا میکانزم تیار کر لیا گیا ہے۔انہوںنے ہداےت کی کہ غیر معیاری ایرانی تارکول فروخت اور استعمال کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے۔ غیر معیاری میٹریل کسی صورت استعمال نہیں ہونے دیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ ”خادم پنجاب دےہی روڈز پروگرام“کے تحت دےہات میں سکل ڈویلپمنٹ کو فروغ حاصل ہوگا اورروز گا ر کے نئے مواقع پیدا ہوںگے۔ مزید براں شہباز شریف نے بعض افرد کی جانب سے لاہور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کی بعض لیڈی ڈاکٹرز کو بلیک میل کرکے ہراساں کئے جانے کی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ شہباز شریف نے سینئر صحافی و کالم نگار توفیق بٹ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے پنڈی بھٹیاں میں تشدد سے مدرسہ کے 10 سالہ طالب علم کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او حافظ آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔
شہباز شریف