معاشی حالات سے پریشان گوجرانوالہ کے پہلوان نے ’’گنڈیریوں‘‘ کی ریڑھی لگالی گرز اور شیلڈز بھی فروخت کیلئے رکھ دیں
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) بھارتی سور مائوں کو شکست دیکر ملک کا نام روشن کرنے والا ریڑھی بان پہلوان معاشی حالات سے مجبور ہو کر اپنے گرزاور شیلڈز فروخت کرنے کیلئے سڑک پر نکل آیا ،تفصیلات کے مطابق فن پہلو انی میں بھا رتی سورما ئوں کو شکست سے دو چار کر نے کے علا وہ متعدد ٹا ئٹل جیتنے کر ملک کا نام روشن کرنے والا پرو یز پہلو ان حکو متی سر پر ستی سے ما یو س ہو کر اپنے گھریلو اخراجات پورے کرنے کیلئے ریڑھی لگا رہا ہے جس نے معاشی حالات سے دلبر داشتہ ہو کر مختلف مقا بلوں میں جیتے ہو ئے گرز اور شیلڈز کو بھی فروخت کرنے کے لئے ریڑھی پر رکھ دئیے۔ پر ویز پہلوان نے کہا کہ پہلو ان کو اپنی خو راک بر قرار رکھنے کیلئے رو زانہ ایک سے ڈیڑ ھ ہزار روپے کی ضرو رت پڑ تی ہے مگر مہنگا ئی کے اس دور میں حکو متی سر پر ستی کے بغیر اس فن کو زندہ رکھنا ایک پہلو ان کیلئے انتہا ئی مشکل ہے اسکا کہنا تھا کہ وہ د ن کے وقت فروٹ کی ریڑ ھی لگا تا ہے جبکہ شام کو مزدوری کر کے گھر والوں کی کفا لت اور اپنا شوق پورا کر رہا ہے گذر اوقات مشکل ہو نے کیو جہ سے اس نے دلبر داشتہ ہو کر اپنے ٹا ئٹل فروخت کیلئے پیش کئے۔