• news

2 گھنٹے تک دنگل، رستم سانگلاہل کا فیصلہ نہ ہو سکا

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)سانگلاہل میونسپل اسٹیڈیم میں ہونے والے دنگل میں رستم سانگلاہل کا فیصلہ نہ ہو سکا،2پہلوانوں محمد بلال اور رحمان ریاض بھلا کے مابین 2گھنٹے سے زائد وقت کشتی ہوتی رہی مگر کوئی بھی پہلوان دوسرے کو چت کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا،جسکی وجہ سے رستم سانگلاہل کیلئے دوبارہ دنگل ہو گا،جس کی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائیگا۔ دنگل میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر مہمان خصوصی تھے۔

ای پیپر-دی نیشن