• news

وسیم اکرم حملہ کیس، عدالت کا پولیس کو حتمی چالان پیش کرنے کا حکم

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کرکٹر وسیم اکرم حملہ کیس میں عدالت نے پولیس کو تین روز میں حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کنیز فاطمہ نے کیس کی سماعت کی۔ تھانہ بہادرآباد کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر راجہ مسعود نے عبوری چالان پیش کیا۔ پولیس نے حتمی چالان پیش کرنے کیلئے دس روز کی مہلت طلب کی۔ مقدمے میں نامزد ملزم الطاف احمد عدالتی ریمانڈ پر جیل ہے جبکہ دوسرا ملزم کرنل (ر) عامر الرحمن عبوری ضمانت پر ہے۔ کیس میں تیسرا ملزم صلاح الدین عرف کمانڈو مفرور ہے۔ عبوری چالان تفتیشی آفیسر سمیت 6 گواہان کو شامل کیا گیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن