• news

پی سی بی نے کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے گورننگ بورڈ کے رکن اور کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز فاروقی کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ان پر کھیل کو متنازعہ بنانے اور کرکٹ بورڈ کے لئے بدنامی کا باعث بننے کے حوالے سے جواب طلب کیا گیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے دستخط سے جاری ہونے والے شو کاز نوٹس کا جواب سات روز میں دینا ضروری ہے۔گورننگ بورڈ کے رکن اپنے جواب سے کرکٹ بورڈ کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے تو انہیں اپنی رکنیت کے ساتھ ساتھ کراچی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کی صدارت سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن