• news

ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار میں بہتری کیلئے فیصلہ کرنا ہو گا: اشرف علی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹیموں کی تعداد میں کمی خوش آئند اور درست فیصلہ ہے۔ قومی سطح کی کرکٹ ٹیموں کی تعدادمیں کمی سے ہی ہم معیار کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں کرکٹ بورڈ کی طرف سے نیا فارمیٹ ابھی تبدیلی ثابت ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ٹیسٹ کرکٹر اشرف علی نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی سمیت کسی کو بھی کوالیفائنگ رائونڈ کھیلنے پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار میں بہتری کے لئے سب کو مل کر قومی مفاد کے پیش نظر فیصلے کرنا ہوں گے۔ راولپنڈی ریجن کے صدر میجر (ر) نعیم اختر گیلانی نے کہا کہ نیا فارمیٹ گورننگ بورڈ کے اراکین نے متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن