بے نظیر قتل کیس: مارک سیگل نے بیماری کے باعث آج بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت کرلی
راولپنڈی (آن لائن) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل نے بیماری کی وجہ سے 26 اگست کو بیان ریکارڈ کروانے سے معذرت کر لی۔ امریکی صحافی نے سفارت خانے کے ذریعے عدالت کو تحریر طور پر اطلاع دی کہ وہ طبیعت کی خرابی کے باعث بیان ریکارڈ نہیں کروا سکتے لہٰذا ان کے ویڈیو لنک بیان کی ریکارڈنگ کو 1یا 2ستمبر تک ملتوی کیا جائے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ سماعت پر کمشنر راولپنڈی کو ہدایت کی تھی کہ ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کرنے کیلئے انتظامات مکمل کر کے عدالت میں رپورٹ کریں۔