• news

فیصلے سے اختلاف، الفاظ پر قائم ہوں، دھمکی کاظم ملک نے دی: پرویز رشید

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن عملے کی بے ضابطگیوں کی سزا لاکھوں ووٹرز کو کیوں دی گئی؟ کمشن کے فیصلے کی پیشگی اطلاع عمران خان تک کیسے پہنچی؟ جسٹس (ر) کاظم ملک کا فیصلہ تعصب پر مبنی ہے۔ جسٹس (ر) کاظم ملک کے فیصلے سے اختلاف ہے، اپنے الفاظ پر قائم ہوں۔ امپائر نے انگلی نہیں اٹھائی خان صاحب کو کیسے پتہ چلا کہ تیسری وکٹ گرنے والی ہے؟ این اے۔122 فیصلے پر بھی عمران نے دعویٰ کیا تھا دھمکی سے متعلق جسٹس (ر) کاظم ملک کا بیان افسوسناک ہے۔ میں نے نہیں، کاظم ملک نے دھمکی دی ہے کہ مجھے دیکھ لیں گے۔ جسٹس (ر) کاظم ملک پہلے ڈوگر جج تھے اب عمران خان کے جج ہیں۔ کاظم ملک دھمکیاں نہ دیں کہتے ہیں تو خدمت میں حاضر ہو جاتا ہوں۔ فیصلے پر ہمیں تحفظات ہیں۔ پہلے دھمکیاں دہشت گردوں سے آتی تھیں، اب کاظم ملک دے رہے ہیں۔ تمام بیانات ریکارڈ پر ہیں، کبھی کسی کو دھمکی نہیں دی۔

ای پیپر-دی نیشن