کاظم ملک کو دھمکیاں ظاہر کرتی ہیں ججز دبائو میں ہیں: سربراہ پی ٹی آئی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے جسٹس (ر) کاظم ملک پر بے بنیاد اور جھوٹے الزام لگائے۔ کاظم ملک پر بیٹے کیلئے الیکشن میں ٹکٹ مانگنے کا الزام بھی غلط ہے۔ مسلم لیگ ن انتخابی نتائج تبدیل کرنے کیلئے دھمکیاں دے رہی ہے۔ جسٹس کاظم ملک نے الزام لگایا ہے کہ ان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر فیصلہ دیا۔ جج کاظم ملک کو دھمکیاں ظاہر کرتی ہیں کہ ججز دبائو میں ہیں۔ کاظم ملک نے فیصلے میں بتایا کہ انہیں فیصلہ کرنے میں کتنی مشکلات تھیں۔