• news

ٹربیونل نے اہم دستاویزات تاخیر سے دیں اپیل 2 روز میں دائر کی جائیگی: وکیل ایاز صادق

لاہور (وقائع نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سردار ایاز صادق کی اپیل کو حتمی شکل دے دی گئی۔ وکیل ایاز صادق کے مطابق اپیل دو روز میں سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ پٹیشن 20صفحات پر مشتمل ہے۔ اپیل کے متن کے مطابق درخواست میں عمران خان اور دیگر امیدواروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ نادرا انکوائری کمشن میں پہلے ہی کہہ چکا ہے غیرتصدیق شدہ ووٹس جعلی نہیں انکوائری کمشن میں بھی دھاندلی ثابت نہیں ہو سکی فیصلے میں بھی دھاندلی کی بجائے بے ضابطگی کے الفاظ کا استعمال کیا گیا۔ استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کرے۔ وقائع نگار خصوصی کے مطابق سردار ایاز صادق کے وکلاء نے الزام لگایا ان کو اہم دستاویزات کی کاپی تاخیر سے فراہم کی گئی۔ فیصلے میں کچھ اہم دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ ٹربیونل نے اہم دستاویزات تاخیر سے دیں جس سے اپیل کی تیاری میں مزید وقت لگے گا۔ اس وجہ سے گزشتہ روز اپیل سپریم کورٹ میں دائر نہیں کی جا سکی۔ اس بات کا امکان ہے اپیل ایاز صادق کی منظوری سے آج سپریم کورٹ میں دائر کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن