• news

کراچی: رینجرز کا آفاق احمد کے گھر پر چھاپہ، 6 گھنٹے تفتیش

کراچی (این این آئی) مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد کے گھر پر رینجرز نے چھاپہ مارا اور آفاق احمد کو حراست میں لے کر تفتیش کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات رینجرز نے مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد کے گھر پر چھاپہ مارا اور حراست میں لے کر مسلسل 6 گھنٹے تفتیش کی۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے آفاق احمد کو پابند کیا ہے کہ وہ شہر چھوڑنے سے پہلے حکام کو مطلع کریں۔ رینجرز نے مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد سے انکی سرگرمیوں سے متعلق مختلف سوالات کئے اور ہدایت کی کہ وہ ایم کیو ایم کے خلاف جو بھی سرگرمیاں کر رہے ہیں انہیں بند کر دیں اور اگر وہ اور انکا کوئی کارکن اس میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب سے مہاجر قومی موومنٹ کے ترجمان نے آفاق احمد کے گھر پر چھاپے اور گرفتاری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے شرانگیزی قرار دیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام ان افواہوں پر کان نہ دھریں۔

ای پیپر-دی نیشن