• news

لاہور: سپریم کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر ڈکیتی‘ اغوا کے 3 ملزم پولیس کی غفلت سے فرار

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے ڈکیتی اور اغوا میں ملوث تین ملزموں کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ ضمانت خارج ہونے پر تینوں ملزم پولیس اور عدالتی سکیورٹی کی غفلت کے باعث سپریم کورٹ رجسٹری سے فرار ہو گئے۔ جسٹس اعجاز احمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ملزم اعظم، جاوید اور انصر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزموں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے مدعی اجمل کی درخواست پر جھوٹا مقدمہ درج کیا۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے پولیس ریکارڈ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس میں مجموعی طور پر 33 ملزم ملوث ہیں، موجودہ تینوں ملزموں نے ساتھیوں سے مل کر مدعی کو اغوا کیا اور چالیس لاکھ کی زرعی اجناس لوٹ لیں، دو رکنی بنچ نے پولیس ریکارڈ کی بنیاد پر تینوں ملزموں کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں، ضمانتیں خارج ہونے پر تینوں ملزم بھکر پولیس اور عدالتی سکیورٹی کی غفلت کے باعث سپریم کورٹ رجسٹری سے فرار ہو گئے۔ کمرہ عدالت سے لیکر رجسٹری کے خارجی دروازے تک کسی سکیورٹی اہلکار نے ملزموں کو گرفتار کرنے کی زحمت نہیں کی۔

ای پیپر-دی نیشن