• news

رشید گوڈیل کو حالت مزید بہتر ہونے پر آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ایم کیو ایم کے ایم این اے عبدالرشید گوڈیل کو حالت مزید بہتر ہونے پر آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ اس موقع پر لیاقت نیشنل ہسپتال کے گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ قبل ازیں رشید گوڈیل کو ڈاکٹروں نے چہل قدمی کرائی اور ٹھوس غذا بھی دی۔ ترجمان لیاقت ہسپتال انجم رضوی کے مطابق رشید گوڈیل نے رات پُرسکون گزاری۔ ہسپتال کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے سکیورٹی ادارے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ سکیورٹی ادارے رشید گوڈیل سے ملنے والے ہر سٹاف ممبر کی بھی تلاشی لینے کے بعد ان سے ملنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن