• news

شجاعت اور طارق چیمہ کی بلخ شیر مزاری، مقصود لغاری سے ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے سابق نگران وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری اور سردار مقصود لغاری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ شجاعت حسین نے کہا کہ خاصے عرصہ سے میر بلخ شیر مزاری سے ملاقات نہیں ہوئی تھی اس لیے ان سے ملنے آئے ہیں۔ اس موقع پر سردار زاہد محمود مزاری اور سردار نصر اللہ دریشک بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ان ملاقاتوں کا مقصد ق لیگ کو متحرک کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن