• news

پاکستانی عوام نے سعودی عرب کو بہترین مددگار قرار دیدیا

لاہور ( این این آئی) پاکستانی عوام نے سعودی عرب کو بہترین مددگار قرار دیدیا۔ سروے میں 80فیصد شہریوں کے مطابق پاکستان پر مشکل وقت میں سعودی عرب سب سے زیادہ کام آیا۔ علم و امن فائونڈیشن نے الحریہ نیوز انٹرنیشنل کے تعاون سے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی عوام سے پاکستان، سعودی عرب اور ایران تعلقات کے بارے میں سروے میں پوچھا کہ مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کی زیادہ امداد کی یاایران نے؟ 80 فیصد عوام نے کہا سعودی عرب، 7فیصد نے کہا ایران اور 13 فیصد نے کہا کہ معلوم نہیں۔ جنگوں کے دوران سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ تعاون کیا یا ایران نے؟ کے جواب میں 85فیصد نے سعودی عرب، 3فیصد نے ایران جبکہ 12فیصد نے کہا کہ معلوم نہیں۔ مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی یا ایران نے؟ 70فیصد نے کہا سعودی عرب 25فیصد نے ایران اور 5 فیصد نے کہا معلوم نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن