• news

بھارت میں مسلمانوں کی تعداد 17 کروڑ 22 لاکھ ہوگئی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارت میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کی تعداد 17 کروڑ 22 لاکھ ہو گئی ہے۔ مردم شماری جو 2011ء میں ہوئی تھی کے مطابق گزشتہ دس برس میں مسلمانوں کی آبادی میں 0.8 فی صد جبکہ ہندوؤں کی آبادی میں گزشتہ دس برس میں 0.7 فی صد کمی واقع ہوئی ہے اور اب بھارت میں ہندوؤں کی تعداد 96 کروڑ 63 لاکھ ہے مجموعی طورپر بھارت کی آبادی ایک ارب 21 کروڑ تک پہنچ چکی ہے مردم شماری کے مطابق عیسائی 2 کروڑ 70 لاکھ، بدھ مت کے پیروکار84 لاکھ، جین مذہب کے پیروکار41 لاکھ اور دوسری اقلیتیں 79 لاکھ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن