گوجرانوالہ: کبوتر چوری کا شبہ‘ ہمسائے کے 10 سالہ بچے کو تشدد کے بعد مبینہ طور پر چھت سے نیچے پھینک دیا‘ ٹانگ ٹوٹ گئی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کبوتر چوری کرنے کے شبہ میں ہمسائے نے 10 سالہ بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھت سے نیچے پھینک دیا۔ کھیالی کے رہائشی پیر بخش کا بیٹا شہزاد کتوبر دیکھنے کیلئے اپنے ہمسائے غفار کی چھت پر چڑھا ہوا تھا اس دوران غفار بھی چھت پر آیا جس نے بچے کو کبوتر چوری کرنے کے شبہ میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھت سے مبینہ طور پر نیچے پھینک دیا جس کے باعث شہزاد کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی بچے کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔