نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، نثار عبدالقادر بلوچ میں کھٹ پٹ، وزیر داخلہ افغان مہاجرین پر پالیسی سے مطمئن نہیں
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے وفاقی کابینہ کے دو اہم وزراء میں کھٹ پٹ ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کے درمیان پالیسی پر اختلاف ہوگیا۔ چودھری نثار نے افغان مہاجرین سے متعلق وزارت سیفران کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر وزارت سیفران سے مطمئن نہیں۔ وزارت سیفران کہتی ہے نان رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو رجسٹر کریں میں تو ایسا نہیں ہونے دوں گا۔ اس حوالے سے عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ افغانوں نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوائے تو یہ وزارت داخلہ کی کمزوری ہے۔ وزیر داخلہ نے خود تسلیم کیا 80 ہزار افغانوں نے جعلی شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں۔ کابینہ میٹنگ میں بھی یہ معاملہ اٹھایا گیا جو مجھے اچھا نہیں لگا۔ چودھری نثار کو بہت سی باتوں کا علم نہیں ہم نے اپنا کام پورا کیا ہے۔