سندھ کابینہ میں پھر ردوبدل کا امکان زرداری نے نثار کھوڑو کو لندن طلب کر لیا
کراچی (این این آئی) سندھ کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کا امکان ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے وزیر اطلاعات نثار احمد کھوڑو کو لندن طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نثار احمد کھوڑو منگل کی شام لندن روانہ ہو گئے۔ بدھ کو وہ آصف زرداری سے ملاقات کریںگے۔ نثار کھوڑو 29 اگست کو وطن واپس آئیںگے۔