• news

پیپلز پارٹی کے بانی رکن میاں عبدالقادر قادری انتقال کر گئے، آصف زرداری ،بلاول و دیگر کا اظہار تعزیت

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رکن و سابق سٹی صدر ملتان میاں عبدالقادر قادری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کا شمار ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ مرحوم پیپلز پارٹی صوبائی حلقہ پی پی 195 ملتان کے صدر منظور قادر قادری کے والد تھے۔ انکی نماز جنازہ گزشتہ شب 10 بجے خیر المدارس ملتان میں علامہ حنیف جالندھری نے پڑھائی جس میں پیپلز پارٹی کے عہدیداران و کارکنان سمیت اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مرحوم عبدالقادر قادری کی وفات پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی، جہانگیر بدر، ناہید خان، صفد عباسی، مخدوم احمد محمود، شوکت بسرا ور دیگر رہنمائوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن