• news

کراچی میں چائنہ کٹنگ کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ایک سیاسی جماعت کو دیا گیا: اینٹی کرپشن سندھ

کراچی (نوائے وقت نیوز) کراچی میں چائنہ کٹنگ کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ایک سیاسی جماعت کو دیا گیا جو دہشت گردی میں بھی استعمال ہوا۔ اینٹی کرپشن سندھ نے لینڈ ڈیپارٹمنٹ سے زمینوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں چائنہ کٹنگ میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے اور اس بارے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈائریکٹر لینڈ کو چائنہ کٹنگ کے حوالے سے خط لکھا ہے جس میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ گرافکس چائنہ کٹنگ کے ذریعے کمایا گیا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے سیاسی جماعت کو گیا اور چائنہ کٹنگ کی رقم دہشت گردی میں بھی استعمال ہوئی۔ اینٹی کرپشن کے خط میں لکھا گیا کہ ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی اور کے ڈی اے کی زمین کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں کہ کہاں کہاں سرکاری پروجیکٹس کی منصوبہ بندی کی گئی ، لینڈ مافیا نے کہاں کہاں قبضہ کر رکھا ہے؟ خط میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جن زمینوں کی فائلیں غائب ہیں، ان کی معلومات بھی دی جائیں تاکہ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن