• news

ہنڈی کیخلاف مہم تیز، پیرمحل میں 45لاکھ روپے، دستاویزات برآمد

لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے نے ہنڈی حوالہ کے کاروبار کیخلاف مہم تیز کر دی ہے۔ ایف آئی اے فیصل آباد نے امجد انٹرپرائز (پیر محل) میں چھاپہ مار کر ہنڈی اور حوالہ کی دستاویزات چیک بک اور 45لاکھ روپے قبضہ میں لے لئے۔ جس میں 28لاکھ 79ہزار روپے، 16لاکھ 60ہزار کے پرائز بانڈ، 1355سعودی ریال، 500امریکی ڈالر، 50پاؤنڈ اور دیگر کرنسی شامل ہے۔ ایف آئی اے نے ملزموں نجم الحسن اور آصف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن