نیب نے شہریوں سے 2کروڑ 93لاکھ روپے ہتھیانے پر 3ملزم گرفتار کر لئے
لاہور (نامہ نگار) نیب حکام نے ایل سی ڈیز درآمد کر کے کاروبار میں منافع دینے کا لالچ دے کر 20شہریوں سے 2کروڑ 93لاکھ روپے ہتھیانے والے 3ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ لاہور نیب حکام نے 20متاثرہ شہریوں کی درخواست پر 3ملزموں سعید اشرف، قیوم صفدر اور آصف کو گرفتار کر کے 14روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا۔