• news

سوئی ناردرن ٹاکس فورس نے کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری پکڑ لی

لاہور (کامرس رپورٹر) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹاسک فورس نے چار مختلف چھاپوں کے دوران 250گھروں کا جعلی نیٹ ورک سمیت فیکٹریوں اور کارخانوں میں غیر قانونی سپلائی لائنوں سے ڈائریکٹ استعمال کرنے پر گیس چوری پکڑ لی۔ نشتر کالونی کے علاقہ میں عمر ٹائون کی کچی آبادی میں مین سپلائی لائن سے 250گھروں، کوٹ لکھپت میں فیکٹری، رنگ روڈ کے قریب کرول پنڈ میں فیکٹریوں، تیزابیاں سٹریٹ میں گھریلو میٹر سے فیکٹری، محمد پورہ، ماڈل ٹائون کے قریب اور بڑی روڈ پر 300فٹ کی جعلی لائن کے ذریعے کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گیس چوری پکڑ لی۔

ای پیپر-دی نیشن