• news

ایشین بیس بال چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے فوجی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین بیس بال چیمپئن شپ کی تیاریوں کے لئے قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ گذشتہ روز بھی جاری رہا ۔کھلاڑیوں نے غیر ملکی کوچ ٹوما اروکا اور مقامی کوچز سرفراز احمد اور بابر علی شیرازی کی نگرانی میں ٹریننگ کی۔ کیمپ کمانڈنٹ فخر شاہ نے بتایا کہ کیمپ میں دو سیشن کی بجائے ایک سیشن میں ٹریننگ شروع کی جارہی ہے لیکن یہ طویل دورانیہ کا سیشن ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑی بہت محنت سے کیمپ میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔ چھبیسویں ایشین بیس بال چمپئن شپ 16ستمبر سے 20 ستمبر تک تائیوان میں کھیلی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن