• news

جشن آزادی جمناسٹک چیمپئن شپ، نیشنل جمناسٹک سنٹر شاہدرہ نے ٹرافی جیت لی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پنجاب جمناسٹک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پنجاب اولمپکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہونیوالی جشن آزادی جمناسٹک چیمپئن کے انٹر کلبز مقابلوں میں نیشنل جمناسٹک سنٹر شاہدرہ نے 114.55 پوائنٹس کے ساتھ ٹرافی جیت لی۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی پروفیسر پائندہ اے ملک صدر پنجاب جمناسٹک ایسوسی ایشن اور سیکرٹری منظور حسین جعفری نے جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ای پیپر-دی نیشن