• news

باہمی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھارتی بورڈ کو خط لکھنے کا فیصلہ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز پر بی سی سی آئی کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی سی بی چیئرمین شہریار خان بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کو خط لکھیں گے۔ انوراگ ٹھاکر کو ایم او یو سے متعلق یاد دہانی کرائی جائے گی۔ خط میں کہا جائیگا کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھیں اور بیان بازی سے تلخیاں پیدا نہ کریں۔ بھارتی وزیراعظم بھی پاک بھارت سیریز کی اہمیت پر بات کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن