• news

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا دفتر لاہور سے اسلام آباد منتقل کرنے پر غور

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر دفتر لاہور سے اسلام آباد منتقل کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع ہو گیا ہے۔حکومتی سطح پر قومی کھیل کی بحالی کے لئے ہونیوالے اجلاسوں میں تیزی کے بعد حالات بھی تیزی سے بدل رہے ہیں۔ان دنوں پاکستان ہاکی کو نئے سرے سے منظم کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر غور ہو رہا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر دفتر کو اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں منتقل کر دیا جائے۔نئے سیٹ اپ کے بعد حکومت سنجیدگی کے ساتھ قومی کھیل کو ماضی والے مقام پر لانے کے لئے کام کرے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن میں احتساب کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔گذشتہ دس سال میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ملنے والے فنڈز اور اخراجات کی تفصیلات کو دیکھا جائے گا۔ کرنل ریٹائرڈ مدثر اصغر نے پی ایچ ایف کے نامزد صدربریگیڈئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کے ماتحت سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ مدثر اصغر نے موقف اختیار کیا ہے کہ خالد سجاد پاکستان آرمی میں ان کے جونئیر تھے لہٰذا وہ ان کے ماتحت کام نہیں کر سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن