این اے 154 کا فیصلہ کیا آئیگا؟ کروڑوں کا جوا کھیلا گیا
لاہور(آن لائن) لودھراں ملتان میں این اے154 میں ووٹوں کی گنتی سمیت انتخابی عمل کی مکمل چیکنگ کے بعد الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ آنے سے قبل جوا مافیا نے عمران خان کی جانب سے تیسری وکٹ گرانے میں کامیاب ہونے یا ناکام ہونے پر کروڑوں روپے کا جوا کھیلا۔ جوئے کے اڈوں اور ٹیلی فون پر شرطیں لگانے والوں نے کروڑوں روپے دائو پر لگا دئیے۔ وکٹ گرنے کا ریٹ وکٹ پر رہنے کے ریٹ سے کم رہا۔