• news

تحریک انصاف لائر ونگ نے جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس میں اضافی دستاویزات جمع کرا دیں

اسلام آباد (آن لائن+ صباح نیوز) تحریک انصاف کے لائر ونگ کے رہنما گوہر نواز سندھو نے بدھ کو سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل (رجسٹرار سپریم کورٹ) طاہر شہباز کے پاس ریفرنس دائر کرتے ہوئے اضافی دستاویزات بھی جمع کرائی ہیں جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عام انتخابات 2013ء میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی جس میں الیکشن کمشن کے ارکان ملوث ہیں۔ یہاں تک کہ ان ممبران کا تقرر کرنے والے قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے بھی قوم سے معافی مانگی ہے۔ اس لئے آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو ان کے عہدوں سے فارغ کیا جائے۔ ریفرنس میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے ریفرنس کی جلد سے جلد سماعت کرکے ملک میں پیدا شدہ غیر یقینی صورت حال کا خاتمہ کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن