• news

پنجاب‘ 127 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی‘ نوٹیفکیشن جاری

لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کے 127 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی جس میں لاہور کے 32، شیخوپورہ کے7، گوجرانوالہ کے 15، راولپنڈی کے 11، فیصل آباد کے 8، سرگودھا کے 7، ساہیوال کے 5، ملتان کے27، بہاولپور کے3 جبکہ ڈی جی خان ڈویژن کے 12 سب انسپکٹرز شامل ہیں۔ سب انسپکٹرز سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کیلئے سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب نسیم الزمان کی سربراہی میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی حتمی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ لاہور کے ترقی پانے والے سب انسپکٹروں میں محمد الطاف، بشیر احمد، محمد اصغر، مہدی حسن، مبشر حسین، محمد افضل، شاہ فقیر، عبدالستار، محمد یار، نوفل ظہور، سعید انور، محمد اسماعیل، رفاقت علی، طاہر اکرام، محمد اقبال، محمد علی، عبدالمجید، سہیل اخلاق، عابد بیگ، عدیل سعید، زاہد محمود، محمد یونس، محمد عباس، حیدر علی، ثاقب محمود، اصغر علی، محمد اقبال، اللہ رکھا، محمود احمد اور محمد اسلام شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن