• news

ملتان: جہانگیر ترین کی رہائشگاہ کے باہر خاتون کی خودسوزی کی کوشش مغوی بیٹی بازیاب کرانے کا مطالبہ

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے گھر کے باہر ایک خاتون نے خودسوزی کرنے کی کوشش کی۔ خانیوال کی رہائشی خاتون رشیدہ بی بی کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو کچھ لوگوں نے جائیداد کے چکر میں اغوا کرلیا ہے اور پولیس کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ خاتون کا مطالبہ تھا کہ میری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔ میڈیا کے نمائندوں نے رشیدہ بی بی کو خودسوزی کرنے سے روکا۔

ای پیپر-دی نیشن