• news

ڈکیتی کی نیت سے گھر داخل ہونے پر طاہر خان نیازی نے ہمارے ساتھی کو دبوچ لیا‘ مزاحمت پر غیرارادی طور پر گولی چل گئی‘ قتل کے ملزمان کے انکشافات

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر نیازی کے قتل کے ملزمان نے انکشافات کئے ہیں۔ ملزمان نے بتایا ہے ہم ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے، گھر کے باہر کوئی گارڈ نہیں تھا، طاہر خان نیازی نے ہمارے ساتھی کو دبوچ لیا، مزاحمت کے دوران غیرارادی طور پر گولی چل گئی۔ ملزمان طاہر خان نیازی کی اہلیہ کا فون عمران ڈکیت کی بیوی کو دے دیا تھا۔ ڈکیت عمران کی بیوی کے موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے ملزمان کا پتہ چلایا۔ جج طاہر نیازی کے قتل میں ملزمان ارشد، عامر بٹ، فیاض شامل ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر لیس کے حوالے کیا تھا۔
انکشافات

ای پیپر-دی نیشن